حادثہ کہیں بھی اور کسی بھی جگہ پیش آسکتا ہے، خاص طور پر جب آپ کچن میں کھانا پکارہی ہوتی ہیں۔ کچن میں ہاتھ کا جل جانا عام سی بات ہے۔ درج ذیل گھریلوترکیبوں کی مدد سے آپ پانی یاتیل کی جلن دور کرکے سکون حاصل کرسکتی ہیں۔
شہد اینٹی سیپٹک ہے اور زخموں کو مندمل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جل جانے کی صورت میں شہد کو متاثرہ حصے پر اچھی طرح سے لگالیں، جلن دور ہوجائے گی۔
جل جانے پر ایلوویرا کا گودا براہ راست متاثرہ جگہ پرلگالیں . ایلوویرا جتنا تازہ ہوگا، اتناہی زیادہ فائدہ پہنچائے گا۔یہ جسم کے جلے ہوئے حصوں کو جلد مندمل کردیتا ہے۔
کیلے کا چھلکا اس جگہ پر رکھ دیں، جہاں جلن ہورہی ہو اور جب تک وہ سیاہ نہ ہوجائے، اسے نہ ہٹائیں۔ یہ جلی ہوئی جگہ کو تیزی سے مندمل کردیتا ہے۔
سرکہ ہر گھر میں ہوتا ہے۔ جسم کاکوئی حصہ جل جانے کی صورت میں سرکے میں پانی ملاکر پتلا کرلیں اور پھر متاثرہ حصے پر لگالیجیے۔ اسے براہ راست نہ لگائیں، بلکہ صاف کپڑے کو پانی ملے سرکے میں ڈبو کر متاثرہ حصے پر لپیٹ لیں۔ اگر جلن دور نہ ہو تو تھوڑی دیر بعد کپڑے کو دوبارہ سرکے میں ڈبوئیں اور متاثرہ جگہ پر رکھ کر نرمی سے دبائیں۔ جلی ہوئی جگہ پر سرکہ لگانے سے قبل بہتر ہوگا کہ اپنے معالج سے بھی مشورہ کرلیں۔
جلی ہوئی جگہ پر دہی لگانے سے ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے، لیکن اسے فوراََ نہیں لگانا چاہیے، بلکہ 30 منٹ کے بعد لگاناچاہیے۔ جسم کا زیادہ حصہ جل جانے کی صورت میں متاثرہ فرد کو فوراََ کسی قریبی ہسپتال لے جانا چاہیے۔