Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان:مختلف ممالک کے 496دراندازگرفتار

جازان.... جازان ریجن کی اسپیشل فورس نے مختلف ممالک کے 496درانداز گرفتار کر لئے اور منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ اسپیشل فورس کے ترجمان خالد قزیز نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ یمن کے 376اور افریقی ممالک کے 99درانداز پکڑے گئے۔ 3افریقی خواتین گرفتارکی گئیں۔ 18دراندازوں کا تعلق مختلف ممالک سے تھا۔ اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 219افراد حراست میں لئے گئے۔ ترجمان نے بتایا کہ 14اسمگلر مختلف مقدمات میں ملوث پائے گئے۔ ان کے قبضے سے 3240نشہ آور گولیا ں ضبط کی گئیں۔ مختلف ٹھکانوں پر چھاپہ مہم کے دوران 1120لیٹر شراب ، ایک کلو حشیش، ایک ٹن 186کلوگرام قات برآمد ہوئی۔ اسمگلنگ میں استعمال کی جانے والی 24گاڑیاں قبضے میں لی گئیں۔ اسمگلروں کے قبضے سے 32ہزار ریال بھی ضبط کئے گئے۔ اسمگلروں نے فرار ہونے کی کوشش کی تھی ناکام بنا دی گئی۔ ادارے کے اعلیٰ عہدیدار عبدالرحمان المویشیر نے انتباہ دیا کہ اسمگلنگ اور دراندازی کے جرائم کے انسداد کیلئے ہمارے اہلکار 24گھنٹے بیدار ہیں۔ دراندازی اور اسمگلنگ کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے سلسلے میں پرعزم ہیں۔ 

شیئر: