Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان اور برطانوی وزیراعظم میں مذاکرات

ریاض...خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے ریاض کے شاہی قصر میں مذاکرات کئے۔ اس موقع پر ولی عہد ، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بھی موجود تھے۔ دونوں ملکوں کے رہنماﺅں نے برطانیہ اور سعودی عرب کے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں او رخطے کے حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی عرب کی جانب سے گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر ، وزیر مملکت و رکن کابینہ شہزادہ ڈاکٹر منصور بن متعب بن عبدالعزیز، برطانیہ میں متعین سعودی سفیر شہزادہ محمد بن نواف، وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود ،سربراہ ایوان شاہی خالد العیسیٰ ، وزیر خارجہ عادل الجبیر اور وزیر خزانہ محمد الجدعان جبکہ برطانیہ کی طرف سے مملکت میں متعین سفیر سائمن کولس، برطانوی وزیراعظم کے دفتر کی نائب سربراہ ، فوجی مشیر اورقومی سلامتی مشیر کے نائب شریک ہوئے۔

شیئر: