Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنید جمشید کے بیٹے کا والد کی یاد میں گیت

پاکستان کی نامی گرامی شخصیت جنید جمشید کے بیٹے بابر نے اپنے والد کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ان کی یاد میں ایک گیت پیش کیا ہے۔ ''میرے بابا'' کے عنوان سے یہ گیت بابر پر ہی عکس بند کیاگیاہے جسے ہدایتکار سید ذیشان احمد نے گایاہے۔بابر، جنید جمشید کے سب سے چھوٹے بیٹے ہیں۔ 'میرے بابا' کے عنوان سے یہ گیت پیش کرنے کا مقصد بابر کا اپنے والد سے محبت کا اظہار کرنا ہے جو گزشتہ برس طیارہ حادثے میں دار فانی کوچ کرگئے تھے ۔اس سے قبل بابر معروف شخصیت جنید جمشید کی پڑھی ہوئی نعت پاک کو بھی اپنی آواز میں پیش کرچکے ہیں جنہیں انٹرنیٹ پر کافی مقبولیت مل چکی ہے۔اس سے قبل پاکستانی موسیقی کے نمایاں نام سلمان احمد نے جنید جمشید کی زندگی پر ایک دستاویزی فلم پیش کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
 

شیئر: