قاہرہ... مصر کے سابق وزیر اعظم احمد شفیق نے کہا ہے کہ وہ آئندہ دنوں میں قاہرہ واپس جائینگے اور آئندہ سال کے اوائل میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں امیدوار ہوں گے۔ احمد شفیق جو فضائیہ کے سابق پائلٹ اور سابق صدارتی امیدوار رہ چکے ہیں،ایک ٹی وی انٹرویو میںکہا کہ وہ ان دنوں متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں جو کہ مصر کا قریبی حلیف ہے اور جس نے ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ متحدہ عرب امارات نے ان پر یہ پابندی کیوں لگائی تا ہم وہ شاندار مہمان نوازی کیلئے متحدہ عرب امارات کے شکرگزار ہیں مگر اپنے وطن واپس جانا چاہتے ہیں۔ ادھر یو اے ای کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے کہا ہے کہ احمد شفیق کے بیرون ملک سفر پر یو اے ای نے کسی قسم کی پابندی نہیں لگا رکھی۔