لکھنؤ- - - - - پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ انتوں علاقے کے موضع بابوگنج میں گزشتہ شب ڈی جے بند کرنے کے تنازع میں ہوئی فائرنگ کے سبب گولی لگنے سے ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ایس ایچ او پان سنگھ نے بتایا کہ موضع بابوگنج کے رام آسرے کی بیٹی کی شادی میں شامل ہونے 34سالہ پشپ راج جیسوال آیا تھا جہاں ڈی جے بند کرنے کے تنازع میں ہوئی فائرنگ میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے علاج کیلئے ضلع اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسکی نازک حالت دیکھتے ہوئے الٰہ آباد ریفر کر دیا ہے۔واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔