Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے پشاور زرعی انسٹی ٹیوٹ حملے کی مذمت کردی

ریاض: سعودی عرب نے پشاور زرعی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پر حملے کی مذمت کردی۔سعودی وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے شہر پشاور کے زرعی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پر حملے کا قابل افسوس ہے جس میں 9افراد جاں بحق اور 35سے زائد زخمی ہوگئے۔ 
مزید پڑھیں:ریاض میں فحاشی کے اڈے پر چھاپہ
سعودی عرب جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمی ہونے والوں کے لئے جلد شفایابی کی دعا کرتا ہے۔ اس کے ساتھ پاکستانی حکومت کے ساتھ اظہار ہمدری اور دہشت گردی کی ہر شکل کی بھر پور مذمت کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب پر میزائل حملے کی شدید مذمت
 

شیئر: