Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3میل وسیع شہابیہ 16دسمبر کو زمین کے قریب سے گزریگا

 واشنگٹن .... ناسا نے اس بات کی تصدیق کردی کہ 16دسمبر کو 3میل وسیع شہابیہ زمین کے قریب سے گزرے گا۔ 40سال بعد یہ پہلا واقعہ ہوگا کہ یہ شہابیہ جس کا قطر اتنا بڑا ہے زمین کے قریب سے گزرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ تب بھی یہ شہابیہ ہمارے کرہ ارض سے 6.4ملین میل دور ہوگا۔ یعنی اسکا مطلب یہ ہے کہ چاند او رزمین میں جتنا فاصلہ ہے اس سے 27گنا زیادہ۔ 16دسمبر 1974ءکو اس قسم کا شہابیہ کرہ ارض سے صرف 5ملین میل دور سے گزرا تھا۔ ناسا کے ایک ترجمان نے بتایا کہ یہ اب تک کا تیسرا بڑا شہابیہ ہے جو زمین کے اتنے قریب سے گزرا ہے اور ہوسکتا ہے کہ خطرناک ثابت ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگلاشہابیہ 2093ءمیں زمین کے قریب سے گزرے گا۔

شیئر: