کترینہ رقص میں دیپیکا اور پرینکا کو شکست دے سکتی ہیں، سلمان
بالی وڈ اداکار سلمان خان نے دعویٰ کیا ہے کہ کترینہ کیف، دیپیکا پڈوکون اور پرینکا چوپڑا کو ایک کام میں شکست دے سکتی ہیں۔ایک انٹرویو میں سلمان خان نے کہا کہ جب کترینہ کیف فلم انڈسٹری میں آئی تھیں، تب انہیں رقص کرنا نہیں آتا تھاتاہم آج وہ بہت اچھی ڈانسر ہیں۔سلو بھائی نے کہا کہ اگر کترینہ کیف کا دیپیکا پڈوکون اور پرینکا چوپڑا کے ساتھ ڈانس کا مقابلہ کرایا جائے تو یقینا کترینہ کیف دونوں اداکاراﺅں کو پیچھے چھوڑ دیں گی۔ایک سوال کے جواب میں سلمان خان نے کہا کہ وہ کترینہ کیف کے ساتھ بار بار اس لئے فلموں میں کام کرتے ہیں تاکہ وہ اداکارہ کو ایک بہترین ڈانسر بننے میں مدد دے سکیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کا کترینہ کیف کے ساتھ بار بار کام کرنا اسے بہترین ڈانسر بنا رہا ہے۔دبنگ ہیرو نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ کترینہ کیف اور ان کے درمیان پہلی ملاقات اس وقت ہوئی تھی، جب اداکارہ صرف 18 برس کی تھیں اور وہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ ان کی بہن سے ملنے آئی تھیں۔بجرنگی بھائی ہیرو نے کہا کہ اس وقت بھی کترینہ کیف ان تمام لڑکیوں سے زیادہ حساس اور خوبصورت دکھائی دے رہی تھیں۔سلمان خان نے تسلیم کیا کہ 18 سال کی عمر میں کترینہ کیف ان کی بہن کی تو بہترین دوست تھیںتاہم وہ انہیں بالکل نہیں جانتی تھیں۔