Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوگی حکومت اجودھیا مسئلہ پر تعاون کیلئے تیار

نئی دہلی۔۔۔۔۔ وزیر اعلیٰ یوپی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ اجودھیا تنازع کے حل کیلئے دونوں فریقوں کے درمیان رضامندی کا ماحول پیدا ہوتا ہے تو ریاستی حکومت اس میں تعاون کیلئے تیار ہے۔ ایک تقریب میں شرکت کے دوران یوگی نے کہا کہ اس مسئلے پر 30ستمبر 2010ء کو الٰہ آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے پر سپریم کورٹ میں ہندوفریق نہیں گیا تھا ، دوسرے فریق نے ہی سپریم کورٹ کا دروزہ کھٹکھٹایا ہے۔ اس معاملے پر دونوں فریق اگر با ت چیت سے کسی حل پر پہنچتے ہیں تو ریاستی حکومت اس میں تعاون کیلئے تیار ہے۔ اگر ایسا نہیں ہوتا تو سپریم کورٹ کا ہی فیصلہ سب کو ماننا ہوگا۔

شیئر: