Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آندھرا میں سبسڈی کے بعد پیاز کی قیمتیں کم ہوگئیں

    حیدرآباد۔۔۔۔۔۔آندھراپردیش کے مارکٹنگ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سبسیڈی پر عوام کو پیاز کی فروخت رعایتی نرخوں   میں کی جارہی ہے۔حالیہ چند دنوں کے دوران پیاز کی قیمتوںمیں اچانک اضافہ دیکھا جارہا ہے جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے ۔اسی کے پیش نظر مارکٹنگ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کرنول ضلع سے 236کوئنٹل پیاز وشاکھاپٹنم لائی گئی ۔یہ پیاز وشاکھاپٹنم کے13 مختلف رعیتوبازاروں میں پہنچائی گئی تاکہ عوام کو راحت پہنچائی جاسکے۔وشاکھاپٹنم کیلئے روزانہ پیاز کی طلب 40ٹن ہے ۔موجودہ سیزن میں 30تا35ٹن پیاز کی ہی سپلائی کی جارہی ہے جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔کرنول کے کھلے بازاروں میں پیاز فی کیلو60تا 70روپئے فروخت کی جارہی ہے جبکہ مہاراشٹر سے لائی جارہی پیاز فی کیلو70تا80روپئے کے حساب سے فروخت کی جارہی ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں اس کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان ہے  ۔

شیئر: