لڑکی اور امر بالمعروف اہلکار میں جھگڑا ٹرینڈ بن گیا
ریاض .... ریاض ریجن میں ادارہ امر بالمعروف ونہی عن المنکر کے ترجمان شیخ محمد السبر نے لڑکی اور ادارہ امر بالمعروف کے ایک اہلکار کے درمیان نوک جھونک کے واقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حقیقت حال دریافت کرنے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ ٹویٹر پر مقامی شہریوں نے ایک وڈیو جاری کی جس میں دکھایا گیا ہے کہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کاا یک اہلکار لڑکیوں کیساتھ نوک جھونک کررہا ہے۔ مقامی شہری جمع تھے۔ وہ امر بالمعروف کے اہلکار کو اپنی گاڑی میں لے گئے۔ لڑکی چلا چلا کر موبائل حوالے کرنے کا مطالبہ کررہی تھی۔ امر بالمعروف کے اہلکار نے اس سے موبائل چھین لیا تھا۔ ٹویٹر پر لڑکی اور امر بالمعروف اہلکار کا واقعہ ٹرینڈ بن گیا۔