گوگل سرچ میں ٹرمپ پیچھے رہ گئے
نیویارک.... گوگل میں ایک سال بعد پہلی مرتبہ انٹرنیٹ سرچ میں کسی موضوع نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ گوگل ٹرینڈ ڈیٹا سے معلوم ہوا کہ اب گوگل میں امریکی صدر کے مقابلے میں زیادہ لوگ ورچوئل کرنسی بٹ کوائن کے بارے میں معلومات جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔رواں برس کے دوران بٹ کوائن کے بارے میں جاننے کا اشتیاق ایک ہزار فیصد سے زیادہ ہوگیا ۔ نومبر کے آخر میں بٹ کوائن نے سرچ کے معاملے میں ڈونلڈ ٹرمپ کو پیچھے چھوڑا۔گزشتہ ماہ کے دوران ایسی افواہیں گردش کرتی رہی ہیں کہ امریکی ریگولیٹرز بٹ کوائن کی فیوچر ٹریڈنگ کی اجازت دیےن والے ہیں۔اس کی تصدیق اس وقت ہوئی جب کموڈٹی فیوچرز ٹریڈنگ کمیشن نے ایک بیان میں کہا کہ وہ تین ایکسچینج کو اس کی اجازت دے رہا ہے۔اس منظوری کے بعد سرمایہ کار بٹ کوائن کی قیمت پر شرطیں لگا کر منافع کما سکیں گے اور اس کے لیے ورچوئل کرنسی کو خریدنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔