واشنگٹن .... یہاں جاری ہونے والی ایک وڈیو ان دنوں موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ وڈیو خفیہ کیمرے کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔ جس میں ایک بہادر قسم کی بڑی بی نے پیکٹ چوری کرکے بھاگنے والی عورت کو تعاقب کرکے نہ صرف پکڑا بلکہ اسے پولیس کے آنے تک روکے رکھنے کیلئے اسے زمین پر بھی گرادیا۔ تفصیلات کے مطابق ایمزون والوں کی جانب سے ایک پیکٹ پچھلے دنوں اسمتھ فیملی کو ڈلیورکیا گیا تھا مگر 10منٹ بعد اسے چرا لیا گیا۔ خفیہ کیمرے میں ایک عورت کو پیکٹ سمیت بھاگتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ بڑی بی نے چور خاتون کو بھاگتے دیکھ کر ہراساں ہونے کے بجائے اسکے تعاقب کا فیصلہ کیا اور اس میں کامیاب بھی رہیں۔ چور خاتون کو ہائینا شینڈلر کے نام سے شناخت کیا گیا ہے۔ پولیس حکام بڑی بی کی جرأت اور بہادری کی تعریف کررہے ہیں۔ چور کو پکڑنے والی خاتون اسمتھ فیملی کی ملازمہ بتائی جاتی ہے۔