پیرس ۔ ۔۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکرون نے صدر ٹرمپ سے مقبوضہ بیت المقدس کو یکطرفہ طور پر اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے منصوبے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ فرانسیسی صدر نے کہا کہ شہر کی متنازع حیثیت پر کوئی بھی فیصلہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان بات چیت کے دائرہ کارکے اندر ہونا چاہیے۔اس سے قبل کئی عرب اور مسلم ممالک نے اسی طرح کے خدشات کا اظہار کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق امریکی صدر رواں ہفتے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے والے ہیں۔