Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولیس تشدد کیخلاف پیرس میں مظاہرے

پیرس ۔۔۔ فرانس میں پولیس اور سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کیخلاف مظاہرہ کرنیوالوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ بڑی تعداد میں مظاہرین گرڈی نار میٹرو اسٹیشن کے باہر جمع ہوئے اور انہوں نے سیاہ فام نوجوان کے قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے سیاہ فام نوجوان کے قتل کیخلاف مظاہرہ کرنے والوں پر تشدد کیا اور انہیں گرڈی نار اسٹیشن سے باہر دھکیل دیا۔واضح رہے کہ تھیو نامی ایک سیاہ فام نوجوان کو چند ماہ قبل4پولیس اہلکاروں نے قتل کردیا تھا۔اس واقعے کے بعد پیرس کے نواحی علاقوں میں وسیع مظاہرے بھی کئے گئے تھے۔
 

شیئر: