Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیلیفورنیامیں آگ قابو سے باہر

کیلیفورنیا .... کیلیفورنیا میں گزشتہ روز سے لگنے والی آگ اب قابو سے باہر ہوچکی ہے۔ یہ آگ 45ہزار ایکڑ پر پھیل چکی ہے جبکہ اس نے صرف چند گھنٹوں میں 150عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ جس کے نتیجے میں 27ہزار مکین علاقے سے فرار ہونے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ پیش گوئی کی جارہی ہے کہ خطرناک خشک ہوا کے نتیجے میں صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔ علاقے میں 2لاکھ 60ہزار گھروں میں بجلی نہیں اور حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 50ہزار ایکڑ اراضی اس کی لپیٹ میں آسکتی ہے۔ آگ بجھانے والے عملے کے 500سے زیادہ ارکان اور طیارے و ہیلی کاپٹر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ آگ بجھانے والے عملے کے حکام کا کہناہے کہ آگ کی شدت انتہائی تیز ہواﺅں کی وجہ سے بڑھ گئی ہے۔
مزید پڑھیں:۔ پولیس تشدد کیخلاف پیرس میں مظاہرے

شیئر: