Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پٹھے مضبوط کرنیوالی دوا سے خراٹے بند

 لندن .... ادویہ سازی کی دنیا میں اکثر یہ سننے میں آتا ہے کہ کسی ایک مرض میں مبتلا شخص نے ڈاکٹروں سے رجوع کرنے کے بعداس خاص مرض کیلئے دوا لی تو کچھ دنوں بعد اندازہ ہوا کہ وہ جو دوا استعمال کررہا ہے اسکے کئی دوسرے فوائد بھی ہیں۔ اب ادویہ سازی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک ایسی دوا سامنے آگئی ہے جو نہ صرف پٹھے مضبوط کرنے کیلئے ہے مگر اس پر جاری تجربات سے یہ حقیقت بھی سامنے آئی ہے کہ اسکے استعمال سے خراٹے لینے والے افراد کو کافی فائدہ ہوسکتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ جس دوا کی وہ بات کررہے ہیں وہ حلق کے اوپری حصے میں انجیکٹ کی جائے تو خراٹے رک جاتے ہیں۔ یہ انجکشن کے علاوہ جیل کی صورت میں بھی ممکن ہے جسے اوپری حصے میں لگا کر فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں تاہم ابھی اس دوا کا تجربہ نہیں ہوا ہے اور اسے تیار کرنےوالی کمپنی 20ایسے افرادکو زیر تجربہ لاکر دوا کی کارکردگی دیکھنا چاہتی ہے۔ جو خراٹے لینے کے عادی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ انجکشن لیتے ہی سانس لینے کی نلی میں وقتاً فوقتاً پیدا ہونے والی رکاوٹیں رفتہ رفتہ ختم ہوجاتی ہیں اور انسان سکون سے سو سکتا ہے۔

شیئر: