ریاض ... تحفظ صارفین انجمن نے سونا اور قیمتی پتھر خریدنے والوں کو متعدد مشورے دیئے ہیں۔ انجمن نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر واضح کیا کہ جب بھی کوئی سونے کے زیور اور قیمتی پتھر خریدے یا ایسے سیٹ خرید رہا ہو جس میں قیمتی پتھر لگے ہوئے ہوں تو وہ قیمتی پتھر کا منظور شدہ سرٹیفکیٹ چیک کرنے کا اہتمام کرے۔ اس سرٹیفکیٹ میں پتھر کی نوعیت ، اسکی عمدگی کے معیار، رنگ اور وزن وغیرہ کی تفصیلات تحریر ہوتی ہیں۔ سرٹیفکیٹ میں سونے کا وزن اور قیراط کاتذکرہ بھی ہوتا ہے۔ یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ زیور کس ملک میں تیار ہوا اوراس میں موتیوں کا وزن کتنا ہے ۔ کارخانے کا لوگو یا درآمد کرنے والے کی مہر بھی ہوتی ہے۔ اگر کوئی خامی زیور میں ہوتی ہے تواس کی بھی نشاندہی کردی جاتی ہے۔