Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کار ڈرائیور اور انسٹرکٹر میں زورآزمائی

لندن .... ورسسٹر کے علاقے میں ڈرائیونگ کے دوران ایک دوسرے پر غصہ اتارنے کی ہولناک صورتحال وڈیو میں قید ہوگئی ہے جسے دیکھ کر سب لوگ ہولناک پریشانی میں مبتلا ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈرائیونگ کی تربیت دینے والا 44سالہ انسٹرکٹر لی فرانسس اپنے ایک زیر تربیت ڈرائیور کو لینے کیلئے ورسسٹر جارہا تھا کہ ایک کار ڈرائیور نے انتہائی وحشیانہ طریقے سے نہ صرف اسے اوور ٹیک کیا بلکہ آگے گاڑی روک کر اس پر غصے کا اظہار بھی کیا۔ یہ صورتحال انسٹرکٹر سے برداشت نہ ہوئی اور وہ بھی کارسے باہر آگیا اور ڈرائیو رکو کالر سے پکڑ کر باہر کھینچا اور پھر جھٹکا دیکر اسکی سرزنش کرنے لگا۔ انسٹرکٹر اسے طریقہ سکھانا چاہتا تھا کیونکہ وہ بنیادی طور پر لوگوں کو ڈرائیونگ کی تربیت دیتا تھا۔ مگر جو کار ڈرائیور تھا وہ آپے سے باہر ہوگیا اور اس نے بیچ سڑک پر انسٹرکٹرکا گلا دبانے کی کوشش کی ڈیش کیمپ پر جاری ہونے والی فوٹیج میں صاف نظر آرہا ہے کہ 20میل فی گھنٹے کی رفتار سے گاڑی چلانے والے علاقے میں یہ ڈرائیور کچھ زیادہ ہی تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا تھا جس پر لی فرانسس نامی انسٹرکٹر کو غصہ آنا لازمی تھا۔برطانیہ کے ورسسٹر شائر میںپیش آنیوالے اس واقعہ کی وڈیو جاری ہوگئی ہے جس سے غیر ذمہ دار ڈرائیوروں کی بدتمیزی اور قانون شکنی کا پتہ چلتا ہے۔ وڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ ڈرائیور بیچ سڑک پر کھڑے ہوکر انسٹرکٹر کا گلا دبانے کی کوشش کررہا ہے۔ انسٹرکٹر نے صرف اتنا کیا تھا کہ گاڑی روک کر ڈرائیو رکو یہ سمجھانے کی کوشش کی تھی کہ وہ بہت غلط ڈرائیونگ کررہا ہے او راس طرح اپنی اور دوسروں کی جان خطرے میں ڈال رہا ہے۔ کار ڈرائیو رکے جارحانہ انداز کی شکایت اس نے پولیس سے کردی او راپنی کار میں بیٹھ کر موقع سے چلاگیا تاہم کچھ دیر بعد پولیس نے ڈرائیو رکو پکڑ لیا تھا ۔مسٹر فرانسس گزشتہ 13سال سے ڈرائیونگ اسکول چلا رہے ہیں اور ایک ماہر ڈرائیور جانے جاتے ہیں لہذا راستے میں غلط ڈرائیونگ کو برداشت کرنا انکے لئے مشکل ہوتا ہے۔اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ نوجوان کے ساتھ پولیس نے کیا کیا؟

شیئر: