لکھنؤ۔۔۔۔حکومت اتر پردیش نے طلاق ثلاثہ کا طریقۂ کار ختم کرنے سے متعلق مرکز کے مسودہ قانون کو منظوری دیدی۔ اس طریقہ کار کے تحت ایک مسلم شخص اپنی بیوی کو بروقت 3مرتبہ طلاق دیتے ہوئے رشتہ ازدواج سے خارج کرسکتا ہے لیکن مسودہ قانون کے مطابق اب ایسا کرنے والے کسی بھی شوہر کو 3سال قید اور جرمانہ کا سامنا کرنا ہوگا۔وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی صدارت میں کابینہ کے جلاس میں ریاستی حکومت نے مرکز کے اس مسودہ قانون کی رسمی منظوری دی۔ حکومت کے ترجمان سدھارتھ ناتھ سنگھ نے کہا کہ 3طلاق سے متعلق مرکز کے مسودہ قانون کو کابینہ نے منظور کرلیا ہے ۔ مرکز نے ریاستوں سے کہا تھا کہ وہ اس مسئلے پر 10دسمبر تک اپنے متعلقہ نظریات سے باخبر کریں۔