Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلوراور یوپی دلتوں کیخلاف جرائم میں سرفہرست

نئی دہلی۔۔۔۔ملک میں شہروں اور ریاستوں میں دلتوں کیخلاف جرائم کے سب سے زیادہ معاملات بنگلور اور اتر پردیش میں ہوتے ہیں۔ قومی جرائم ریکارڈ بیوروسے جاری 2016ء کے اعدادو شمار کے مطابق بنگلور میں دلتوں کیخلاف درج جرائم کی تعداد 207رہی۔ ان میں سے 190معاملات درج فہرست ذات و قبائل پر مظالم سے متعلق قانون کے تحت درج کئے گئے لیکن ان میں سے صرف 16معاملات کی تعزیرات ہند کے دفعات کے تحت کارروائی کی گئی۔بہار کی راجدھانی پٹنہ میں دلتوں کے خلاف جرائم کی مجموعی تعداد 241رہی ۔ جے پور میں دلتوں کے خلاف جرائم 291ریکارڈ ہوئے جن میں سے 43 جرائم دلت خواتین کے خلاف تھے جن میں بیشتر زیادتی  کے تھے۔ریاستوں کے زمرے میں دلتوں کے خلاف جرائم کے معاملے میں اترپردیش کا ریکارڈ سب سے خراب رہا۔ 2016ء میں ریاست میں دلتوں کیخلاف جرائم کی مجموعی تعداد 10ہزار425درج کی گئی۔ ان میں سے دلت خواتین کیخلاف جرائم کے معاملات کی تعداد3ہزار117رہی۔ دوسرے نمبر پر بہار رہا جہاں دلتوں کے خلاف جرائم کے 5 ہزار701معاملات درج ہوئے ۔ راجستھان میں ان کی تعداد 5 ہزار134رہی جن میں سے 641معاملات دلت خواتین کے خلاف جرائم کے رہے۔ ان میں سے 327زیادتی کے معاملات ریکارڈ کئے گئے۔

شیئر: