ٹرمپ کا فیصلہ عالمی قرار دادوں کی خلاف ہے، امارات
ابوظبی: متحدہ عرب امارات نے امریکی انتظامیہ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دار الحکومت تسلیم کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اماراتی وزارت خارجہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے یکطرفہ فیصلےمسلمہ عالمی قرار دادوں کی صریح خلاف ورزی ہے ۔
امریکی انتظامیہ کے فیصلے سے بیت المقدس کی متنازعہ مقبوضہ حیثیت تبدیل نہیں ہوگی تاہم اس سے امریکی انتظامیہ کی جانبداری عیاں ہوگئی ہے۔وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ فیصلے کے مابعد اثرات اور خطے میں امن واستحکام کو پہنچنے والے نقصان پر امارات کو تشویش ہے۔امارات نے اس بات پر زور دیا کہ مقبصوبہ بیت المقدس سے متعلق اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی قرار داداوں کا احترام کیا جائے جن میں واضح طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ سفارت خانے اور سفارتی عملے کو بیت المقدس منتقل نہ کیا جائے۔
بیت المقدس ، تازہ ترین، یہاں کلک کریں