Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان،مسجد میں بم دھماکہ،امام شہید،8 زخمی

کابل۔۔۔ افغانستان کے صوبہ ننگر ہار کی مسجد میں بم دھماکہ کے باعث مسجد کا امام شہید اور 8 زخمی ہوگئے۔ صوبائی حکومتی ترجمان کے مطابق صوبہ ننگر ہار کے ضلع مہمند دادا کے علاقے ہزار نو میں قائم سلطان خیل نامی مسجد میں بم دھماکہ اس وقت کیا گیا جب مسجد میں نمازی موجود تھے ۔ دھماکہ میںمسجد کے امام شہید اور8 نمازی زخمی ہوگئے۔ زخمیوںکو مقامی ہسپتا ل منتقل کیا گیا ہے تاہم بم دھماکے سے متعلق تاہال کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔
 

شیئر: