مملکت میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں کا قائد اعلیٰ نواز شریف پر اظہار اعتماد
مکہ مکرمہ (محمد عامل عثمانی ) ملک ہمایوں ادھوال ،ملک بابر اعوان اورالحاج ملک امجد فوجی کی جانب سے ریاض، جدہ ،طائف سے آئے ہوئے صدر ریاض ریجن مسلم لیگ (ن) رانا خالد، سینیئر رہنما ملک محی الدین، قائم مقام صدر سعودی عرب ملک عاصم اعوان اور عبدالمجید گجر کے ا عزاز میں مشترکہ استقبا لیہ دیا۔ ۔صدر پی ایم ایل این ریاض ریجن خالد اکرم رانا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری اداروں کے استحکام میں ہی پاکستان کا استحکام ہے۔ 2013ءکے الیکشن کے بعد اسی جمہوری حکومت نے ملک میں جاری دہشت گردی پر قابو پایا۔ aکراچی کا امن بحال کیا، بجلی کی کی کمی کی وجہ سے اندھیروں میں ڈوبے ہوئے ملک کی روشنیاں واپس لائی۔ سی پیک جیسے منصوبے کو قابل عمل بنایا۔ جمہوری حکومت کے خلاف سازشوں میں سیاسی جماعتوں کا منفی کردار بہت تکلیف دہ ہے۔ اس سے جمہوریت یا ملک کی کوئی خدمت نہیں ہورہی۔ ایشوز پر اختلاف کرنا اپوزیشن کا کام ہے مگر اس کو گرانے کی باتیں کرنا جمہوریت کے خلاف سازش کے زمرے میں آتا ہے۔ عوام کے ووٹ کے تقدس کے حوالے سے پی ایم ایل این سعودیہ اپنے قائد نوازشریف کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ سینیئر رہنما ملک محی الدین نے اپنے بیان کہا کہ حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چا ہئے اور عوام کو اپنے نمائندے آنے والے انتخابات 2018 ء میں منتخب کرنے کا موقع دینا چا ہئے۔ سرپرست اعلیٰ چوہدری عبدالمجید گجر نے کہا کہ تمام جمہوری قوتوں کا اداروں کی مضبوطی کیلئے ایک پلیٹ فارم پر ہونا ضروری ہے ۔ تقریب میں یوتھ ونگ کی باڈی تشکیل دی گئی۔جس میں قائم مقام صدر ملک ہمایوں ادھوال ، نائب صدر فخر پدھراڑ ملک بابر اعوان ، جنرل سیکریٹری الحاج ملک امجد فوجی کو بنایا گیا۔تقریب میں چوہدری آفتاب فخر چکوال،رانا افضال ،ملک اجمل، ملک تصور ، عاطف وٹو ، حافظ رشید ، قمر شہزاد ، اکرم گھلو نائب صدر مکہ مکرمہ اور انکا صاحبزادہ وسیم گھلو ، شاکر میتلہ اور دیگر دوستوں نے شرکت کی۔