Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیخ الہند میڈیکل کالج کے ملازمین کی ہڑتال

سہارنپور۔۔۔۔۔ضلع سہارنپورکے سرساوا روڈ پر واقع شیخ الہند مولانا محمود حسن میڈیکل کالج کے تمام ملازمین اور جونیئرڈاکٹرز ہڑتال پر چلے گئے تاہم سینر ڈاکٹرزہڑتال میں شامل نہیں ۔سماجوادی پارٹی کی حکومت نے کانشی رام میڈیکل کالج کا نام تبدیل کر کے شیخ الہند کےنام پر رکھ دیاتھا۔اس کی افتتاحی تقریب میں ملائم سنگھ یادو اور اکھلیش یادو کے ساتھ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے بھی شرکت کی تھی۔ اسی دن اکھلیش یادو نے زیر تعمیر مظفر نگر -سہارنپور 4 لین ہائی وے کا نام بھی شیخ الہند مولانا محمود حسن کے نام پر رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ ایک طرف زیر تعمیر شیخ الہند ہائی وے تعطل کا شکار ہے  تو دوسری طرف شیخ الہند میڈیکل کالج میں گزشتہ 6 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پرکالج کے وارڈ بوائے، اسٹاف نرس، ٹیکنیشین اور جونئر ڈاکٹر اسپتال کے گیٹ پر دھرنا دیکر بیٹھ گئے۔

شیئر: