Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راہول گاندھی کانگریس کے 88ویں صدر

نئی دہلی۔۔۔۔راہول گاندھی ملک کی سب سے بڑی اور پرانی سیاسی جماعت انڈین نیشنل کانگریس کی باگ ڈور سنبھالنے والے نہروخاندان کے چھٹےاورکانگریس پارٹی کے88ویں صدر ہونگے۔ راہول گاندھی 19جون 1970کونئ دہلی میں پیدا ہوئے ۔سابق وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی ان کی دادی تھیں،سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی اور موجودہ کانگریس صدر سونیا گاندھی کے بڑے صاحبزادے ہیں۔راہول نے دہلی کے سینٹ کولمبس اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور بعد میں وہ دون اسکول چلے گئے ۔ پرینکا گاندھی ان کی  بہن ہیں ۔راہول نے امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی کے رولنس کالج فلوریڈا سے 1994میں بی اے اس کے بعد 1995میں کیمبرج یونیورسٹی کے ٹرینٹی کالج سے ایم فل کی ڈگری حاصل کی۔
راہول نے مائیکل پورٹر کی منیجنگ ایڈوائزری کمپنی مانیٹر گروپ کے ساتھ 3برس تک کام کیا۔2002کے آخر میں وہ ممبئی بیک اپس سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن بنے۔2004میں الیکشن لڑنے کا اعلان کرنے کے ساتھ راہول نے سیاست میں قدم رکھنے کا باقاعدہ اعلان کیا۔اپنے والد کے حلقہ انتخاب اترپردیش کے امیٹھی سے لوک سبھا انتخاب میں کھڑے ہوئے۔24ستمبر 2007میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کا جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا۔2013میں کانگریس کے نائب صدر کے عہد ے کی ذمہ داری دی گئی ۔11دسمبر 2017کوپارٹی کا بلا مقابلہ صدر منتخب کیا گیا۔وہ پارلیمنٹ کی مختلف کمیٹیوں کے رکن بھی  رہ چکے ہیں۔

شیئر: