لکھنؤ۔۔۔۔ یوپی ا سمبلی کا سرمائی اجلاس پہلے دن ہی ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا۔ اپوزیشن پارٹیوں کے ہنگامہ کے بعد قانون ساز کونسل اور ودھان سبھا کی کارروائی ملتوی کردی گئی۔ اپوزیشن پارٹیاںبجلی کی شرح میں اضافہ ،قانونی نظم و نسق اور کسانوں کو امداد اور یوپی کوکا قانون کے معاملے پر ہنگامہ کررہی تھیں۔حزب اختلاف کے رہنما رام گووند چودھری نے بجلی کے موضوع پر بحث کرانے کا مطالبہ کیا۔ وزیر بجلی سری کانت شرما نے کہا کہ حکومت بحث سے نہیں بھاگتی لیکن اجلاس میں رخنہ ڈالنا یا اسے روکنا اچھی بات نہیں۔ کسانوں کے قرض معاف کرنے، دیہی علاقوں میں 18گھنٹے، شہری حلقوں میں 24گھنٹے بجلی فراہم کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ یوگی عبوری بجٹ پیش کرینگے ۔