Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گجرات اور ہماچل میں بی جے پی کی کامیابی کا امکان

نئی دہلی۔۔۔۔ گجرات اور ہماچل پردیش میں ہوئے انتخابات کے بعد ایگزٹ پول سروے کے نتائج سے دونوں صوبوں میں بی جے پی اقتدار میں لوٹتی نظر آرہی ہے۔انڈیا ٹوڈے ایکسس نے بی جے پی کو 99سے 113جبکہ کانگریس کو 68سے 82سیٹیں ملنے کی امید ظاہر کی ہے۔ اے بی پی کے ایگزٹ پول کے مطابق گجرات میں کانگریس کو 64جبکہ بی جے پی کو 117سیٹیں ملیں گی۔اسی طرح ایگزٹ پول میں ہماچل پردیش میں بی جے پی کو دوتہائی اکثریت سے کامیابی ملنے اور حکمراں کانگریس کو زبردست نقصان کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ ٹوڈے چانکیہ کے سروے کے مطابق ہماچل کی 68نشستوں میں سے 55بی جے پی کو،کانگریس کو 7سے 13نشستیں ملنے کا امکان ہے جبکہ دیگر جماعتیں 3سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکتی ہیں۔اس طرح بی جے پی کو 51فیصد اور کانگریس کو 38فیصد ووٹ ملنے کی امید ہے۔

شیئر: