Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ثابت ہوگیا اقامہ صرف بہانہ تھا،مریم نواز

لندن...سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ آج جانبدارانہ احتساب اوراحتساب کے نام پر انتقام سے تمام پردے اٹھ گئے۔ ثابت ہوگیا کہ اقامہ صرف بہانہ تھا۔ نواز شریف نشانہ تھا۔ ٹوئٹر پر بیان میں عمران خان نااہلی کیس سے متعلق فیصلے پر رد عمل میںکہا کہ جج صاحب آپ کو صفائی دینے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی؟َ کیا آپ پانا مہ بنچ کا حصہ تھے؟ کیا آپ نے نواز شریف کے خلاف کسی سماعت کا حصہ رہے؟لیکن نواز شریف پر ایک خیالی تنخواہ ظاہر کرنا ضروری تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ اب شک کی کوئی گنجائش نہیں کہ کسی بھی سازش، دھرنوں اور احتساب نامی انتقام کا ہدف صرف نوازشریف ہیں کیونکہ عوام کے اصل نمائندے صرف نوازشریف ہیں۔آج کے فیصلے نے اس تاثر پر مہر تصدیق ثبت کر دی کہ نواز شریف کے ساتھ ناانصافی ہو ئی ہے۔

شیئر: