بنگلور ۔۔۔۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں چھیڑ چھاڑ کے خدشہ کے پیش نظروزیر اعلیٰ کرناٹک سدارامیا نے ریاست میں آنے والے اسمبلی انتخابات کے دوران بیلٹ پیپرز کے ستعمال کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے گجرات انتخابات کے نتائج کے کرناٹک پر کسی سطح پر اثر انداز ہونے کے امکانات کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا کہ ریاست کے مسائل مختلف ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے بعض ماہرین سے ای وی ایم میں چھیڑ چھاڑ کے حوالے سے بات کی تو انہوں نےکہا کہ الیکٹرانک مشین میں گڑبڑکے امکانات پائے جاتے ہیں۔ سدا رامیا نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ یہاں ہونے والے انتخابات میں بیلٹ پیپرز کا استعمال کیا جائے۔