جدہ۔۔۔۔جدہ شہر کے البغدادیہ محلے کے قریب ایک کمرے سے مقیم غیر ملکی کی گلی سڑی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پبلک پراسیکیوشن نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق ایک سعودی شہری نے رپورٹ درج کرائی تھی کہ اسے بغدادیہ محلے کے قریب میونسپلٹی کے ایک کمرے سے شدید بدبوپھوٹتی ہوئی محسوس ہورہی ہے۔ شہری دفاع اور ہلال احمر کے اہلکاروں نے کمرہ کھولا تو پتہ چلا کہ وہاں گلی سڑی لاش پڑی ہوئی ہے۔ تمام حقائق ریکارڈ کرکے معاملہ البلد پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا گیا۔