Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#تیرا بھی ہے_ میرا بھی ہے"

اس عنوان سے ٹوئٹر پر دلچسپ تبصرے کئے گئے۔
ڈاکٹر امتیاز لغاری نے دلچسپ  بات یہ کہی کہ جہانگیر ترین کے جانے کے بعد اچانک شیخ صاحب نے جمائما کو ایک اور  ATM کی حیثیت دینے کی کوشش کی ہے۔
احمد خان نے ٹویٹ کیا: میں سوچتا ہوں کہ آخر ہماری حکومت کو غیر ملکی افسران کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے۔ ہم اپنی  ٹیسلا، بی ایم ڈبلیو ار بوئنگ کمپنیاں کیونکر قائم نہیں کرسکتے۔ 
مصباح خوشحال کا کہنا تھا : اگر پرانے دوست مل جائیں تو ان کیلئے آپ بیوقوف تک بن سکتے ہیں اور برا بھی نہیں مانیں گے۔  
لطیف خاں نے لکھا: یہ اہم نہیں کہ آپ خوبصورت ہیں بلکہ یہ بات خوبصورت ہے کہ آپ اہم ہیں۔
منیب کا ٹوئٹر پر پیغام کہ: یادوں میں صرف آپ کے حقیقی دوست ہی آتے ہیں۔
مریم احسن کا کہنا تھا کہ کیا آپ اس حقیقت کو تسلیم کرلیں گے کہ آپ کا دوست تو امتحان میں کامیاب ہوجائے اور آپ فیل ہوجائیں۔ 
چنگیز احمد لکھتے ہیں : انسان کو اپنے مسائل خود حل کرنے چاہئیں۔ میںبھی ہمیشہ اپنے مسئلے خود حل کرتا ہوں۔
نعیم نے ٹوئٹر پر تحریر کیا :میں نے کسی کو اچھا دوست نہیں بنایا۔ ایسے دوست مجھ سے میلوں دور رہے۔ 
 

شیئر: