انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔ ہیش ٹیگ #ویرشکا_شادی انڈیا میں پہلے نمبر پر جبکہ عالمی ٹرینڈ میں دوسرے نمبر پر ہونے کے علاوہ پاکستان میں بھی ٹاپ ٹرینڈ ہے۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور انڈین فلم اداکار ہ انوشکا شرما رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تو نہ صرف ان کے پرستار اس خبر پر پرجوش ہیں بلکہ بالی وڈکی مشہور شخصیات بھی اس خبر پر سوشل میڈیا پر پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔بالی وڈ کے اداکاروں کی ٹویٹر پر کی گئی کچھ ٹویٹس شامل کی جا رہی ہیں۔
امیتاب بچن نے لکھا:ویرات اور انوشکا،آپ دونوں کو زندگی کا سب سے زیادہ خوبصورت دن کی مبارک ہوں،خوشی اور ہم آہنگی۔
شردھا کپور نے انوشکا اور ویرات کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ تم دونوں کو کبھی نہ ختم ہونے والی خوشی،خوبصورت یادیں اور زندگی بھر ایک دوسرے کا ساتھ مبارک ہو۔
ریتیش دیشموک نے ٹویٹ کیا:اب آئندہ سے ویرات کوہلی کو گھر میں خوشی سے نائب کپتان بننا پڑے گا۔نئے کپتان انوشکا شرما کو ہیلو،ایک دفعہ پھر تم دونوں کو شادی مبارک ہو۔
اداکارہ نیہا دھوپیا نے مبارک دیتے ہوئے کہا:کیا کیچ ہے ویرات اور کیا شاٹ مارا انوشکا،ہمیشہ کی خوشیاں مبارک ہوں۔
انوشکا شرما نے اپنی شادی کی تصویر کے ساتھ ٹویٹ کیا: آج ہم نے ہمیشہ کے لیے ایک دوسرے سے وعدہ کیا ہے کہ ہمیشہ محبت سے رہیں گے۔ہم آپ کے ساتھ خبر شیئرکرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں۔یہ خوبصورت دن ہمارے شائقین اور خیر مندوں اور ان کے خاندان کی محبت کے ساتھ زیادہ خاص ہو گیا ہے۔ ہمارے سفر کے اس اہم حصہ میں شامل ہونے کے لئے آپ کا شکریہ۔
پاکستانی کرکٹر اور سابق کپتان شاہدآفریدی نے اپنے انسٹاگرام پر پیغام جاری کیا:ویرات اور انوشکا دونوں کو شادی پر بہت مبارکباد۔اللہ تم دونوں کی حفاظت کرے او ر تمہیں خوشیاں اور خوبصورت شادی شدہ زندگی سے نوازے۔
نریندرا مودی نے بھی ٹویٹر پر ویرات اور انوشکا کے لیے مبارکبادی پیغام جاری کیا۔
اس کے علاوہ بالی ووڈ انڈسٹری سے فرحان اختر،سر ی دیوی بونی کپور،مکیش،ابھیشک بچن،ہما قریشی، دیویا ڈٹا،ویرون دھاون، امیشہ پٹیل،ویشل دادلانی،ابیشک کپور، کپل شرما،کرن جوہر اور سونم کپور نے ٹویٹر پر ہیش ٹیگ #ویرشکا_شادی کے ساتھ نئے شادی شدہ جوڑے کو مبارک بادی ٹویٹس کیں۔