جدہ۔۔۔۔باخبر ذرائع نے بتایاکہ جدہ کے السامر محلے میں ایک راہگیر کو کچل کر فرار ہونیوالے شہری نے خود کو متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا۔نجی اسپتال میں زیر علاج زخمی بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا ۔ متعلقہ افسران نے کچلنے والے شہری سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔