Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مفت بجلی کنکشن !!

فتح پور۔۔۔۔’’وزیر اعظم سہج بجلی ہر گھر سوبھاگیہ اسکیم ‘‘کے تحت یوپی کے ضلع فتح پور میں غریبوں کو مفت بجلی کنکشن فراہم کرنے پر لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔گزشتہ روزضلع کے مختلف مقامات پر کیمپ لگا کر مفت بجلی کنکشن تقسیم کئے گئے۔ مرکزی وزیر سادھوی نرجن جیوتی، ریاست کے وزیر رنویندر پرتاپ سنگھ دھنی، جے کمار جیکی اور ممبران اسمبلی نے( بی پی ایل )اور (اے پی ایل کارڈ ) اہلکاروں کو کنکشن دیئے ۔ شہری حلقہ کے بی بی ہاٹ میں صدر ممبر اسمبلی وکرم سنگھ نے غریبوں کو سوبھاگیہ اسکیم کے کنکشن تقسیم کئے۔ ذرائع کے مطابق جیوتی نے بی پی ایل اور اے پی ایل کارڈ رکھنے والوں کو کنکشن سرٹیفکیٹ بھی دیئے اور کہا کہ حکومت عزم و ارادے کے ساتھ کام کررہی ہے۔

شیئر: