عالیہ اور بلی، فوٹو وائرل
بالی وڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی تصاویر کے حوالے سے مداحوں میں کافی مقبول ہیں، ان کی ایک ایسی ہی تصویر سامنے آئی ہے جس میں عالیہ ایک سفید بلی کو گود میں لئے کھڑی ہیں۔اداکارہ عالیہ بھٹ نے اس تصویر پر ٹیگ لائن لکھی ہے کہ ملئے بلی کی ماں سے۔ اس تصویر کو انٹرنیٹ پربے حد مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔ سماجی رابطہ سائٹ پر اب تک اسے لاکھوں افراد لائیک کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ عالیہ بھٹ پالتو جانوروں میں کافی دلچسپی لیتی ہیں۔