امارات : اشیائے صرف کی قیمتوں میں 45.5فیصد اضافہ
جمعرات 21 دسمبر 2017 3:00
ابوظبی: ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ سے پہلے امارات میں اشیائے صرف کی قیمتوں میں 45.5فیصد اضافہ ہوگیا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ تاجروں نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے باقاعدہ نفاذ سے پہلے ہی غذائی اشیاءکے علاوہ ، بیوٹی پراڈیکٹ، جوسس، مٹھائیاں اور گھروں کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
دوسری طرف مارکیٹ کے ماہرین نے کہا ہے کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا نفاذ یکم جنوری کو ہوگا ۔ اس سے پہلے قیمتوں میں اضافہ تاجروں کی من مانی کے سوا کچھ نہیں۔ نگراں اداروں کو چاہئے کہ وہ تاجروں کو من مانے اضافے سے روکیں۔