Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہار : مسودن ریلوے اسٹیشن پر نکسلیوں کا حملہ،2ریلوے ملازمین اغوا

بہار۔۔۔۔بہار کے مسودن ریلوے اسٹیشن پر نکسلیوں نے حملہ کرکے اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر سمیت 2افراد کو قید کرلیا۔ نکسلیوں نے اسٹیشن کی عمارت اور سگنل پینل میں آگ لگا دی ۔ ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر نے اغوا ہونے سے قبل مالدا ڈی آر ایم کو معلومات دی تھیں کہ اگر مسودن ٹریک پر ٹرین کی آمدورفت جاری رہی تو نکسلی انہیں جان سے ماردینگے۔ اسکے بعد ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر کی گئی جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ نکسلیوں کے ہاتھوں جلے ہوئے سگنل پینل کو ٹھیک کرکے ٹرینوں کی آمدورفت بحال کردی گئی۔ واضح ہوکہ مسودن بہار کا نکسلی علاقہ ہے جہاں ہمہ وقت سیکیورٹی فورس کو مستعد رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

شیئر: