حیدرآباد- - - - - کرناٹک کے ککندور کے پارپو پل کے قریب گائے کے بچھڑے کے پھینکے ہوئے سر کی تصویر وائرل ہوگئی جس کے سبب مقامی افراد میں تشویش پیدا ہوگئی جن کا ماننا ہے کہ اس علاقہ میں کشیدگی پھیلانے کیلئے بعض افراد نے یہ حرکت کی ہے۔ گائے کے بچھڑے کا کٹا ہوا سربدھ کو پایا گیا۔ پولیس نے اس واقعہ کے بعد علاقہ میں تصادم جیسی صورتحال کو روکنے کیلئے سیکیورٹی سخت کردی ہے۔ پولیس نے اشرار کی تلاش شروع کردی۔