صدر ٹرمپ نے ریاض پر میزائل حملے کی مذمت کردی۔۔۔۔۔سعودی اخبار کی شہ سرخیا
جمعرات 21 دسمبر 2017 3:00
جمعرات 21دسمبر2017ء کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے اخبارات الشرق الاوسط اور المدینہ کی صفحہ اول کی شہ سرخیاں:
الشرق الاوسط
٭ فلسطینی ریاست کے قیام اور مشرقی القدس کو اس کا دارالحکومت بنانے کیلئے پُرعزم ہیں، سعودی عرب، خادم حرمین شریفین شاہ سلمان سے فلسطینی صدرکی ملاقات۔
٭ سعودی عرب آج شاہ سلمان کے برسراقتدار آنے کی تیسری سالگرہ جوش و خروش سے منا رہا ہے۔
٭ ایران نے شامی نظام حکومت کو کردوں سے ٹکر لینے پر آمادہ کرلیا۔
٭ ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد اور عدالت کے درمیان ٹھن گئی۔
٭ امریکی صدر ٹرمپ نے ریاض پر میزائل حملے کی مذمت کردی۔ ایران کے حملے میں ملوث ہونے کی یقین دہانی۔
٭ عراقی کردستانی حکومت سے 2اپوزیشن پارٹیوں کا انخلاء، بحران کو قابو کرنے کی اپیلیں، السلیمانیہ میں کشیدگی میں کمی۔
٭ اقوام متحدہ کے ماتحت انسانی حقوق کا ہائی کمشنر بننے کا کوئی ارادہ نہیں، نئے سیشن کیلئے امیدوار نہیں بنونگا، زید بن رعد۔
* * * * * * *
المدینہ
٭ امریکہ قومی امن کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے سلسلے میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔ ٹرمپ کی شاہ سلمان کو یقین دہانی۔
٭ شاہ سلمان سے تیسرے یوم بیعت پر سعودی عوام کا اظہار محبت اور القدس سے غیر معمولی تعلق کی تاکید۔
٭ سعودی عرب کا بجٹ 2018ء اقتصادی اصلاحات میں پیشرفت کا غماز ہے ، بلومبرگ۔
٭ 2017ء کے دوران مقررہ تخمینے سے زیادہ سرکاری اخراجات ہوئے۔ وزیر خزانہ ۔
٭ صنعت کاروں کیلئے ایندھن کے نرخ تبدیل نہیں ہونگے، وزیر توانائی۔
٭ سعودی عوام کی تشکیل میں رہنما طریقہ کار اختیار کیا گیا، سعودی وزیر ثقافت و اطلاعات ۔
٭ ترقیاتی و ترغیباتی پروگرام کے تحت 72ارب ریال کا بجٹ قومی اقتصاد کو متحرک کریگا۔ وزیر سیاحت و سرمایہ کاری۔
٭ ریاض پر میزائل حملے کے خلاف پوری دنیا سعودی عرب کیساتھ ۔
٭ برطانوی وزیر اعظم نے سعودی عرب اور خطے کے امن و امان کوبرقرر رکھنے میں تعاون کا عظم ظاہر کردیا۔
٭ میزائل حملہ حوثی باغیوں اور ان کے حامیوں کے ملوث ہونے کا ثبوت دے گیا، عرب لیگ۔میزائل حملہ بزدلانہ دہشتگردی ہے ، جی سی سی۔