Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئندہ وزیراعظم کا فیصلہ عوام کرینگے،خورشید شاہ

سکھر... اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہا ہے کہ عام آدمی کے پارلیمنٹ میں جانے تک ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کسانوں اور مزدوروں کی بات کی ہے۔جمعرات کو پنوں عاقل میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ حکمرانوں کو عوام کی طاقت کو تسلیم کرنا چاہیئے۔ طاقت کا سر چشمہ عوام ہیں۔ ان کی بات کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی خاطر پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے بچوں کی قربانی دی۔ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لئے جان و مال قربان کردیا۔پیپلز پارٹی نے کسانوں اور مزدوروں کی بات کی۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی آنے والی نسلوں اور پاکستان کی ضمانت ہے۔ اس دھرتی کے لئے ہم نے اپنا خون دیا ہے۔ پاکستان کے لئے سب کو سوچنا چاہیئے۔انہوں نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا۔ بھٹو کی مثال ہے۔ انہوں نے کبھی نہیں کہا مجھے کیوں پھانسی دی۔ نواز شریف کہتے ہیں اگلے وزیر اعظم شہباز شریف ہوں گے۔شہباز شریف ہوں گے یا بلاول فیصلہ عوام فیصلہ کریں گے۔

شیئر: