Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغا ن فوسز کا آپریشن ،طالبان کا خود ساختہ ضلعی گورنر ہلاک

کابل۔۔۔ افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں طالبان کا خود ساختہ گورنر مولوی دوست محمد ہلاک ہو گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے 19 جنگجو گرفتار کر لئے ۔صوبائی حکومت کے ترجمان عبدالخلیل نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران بتایا کہ صوبہ قندوز کے ضلعی گورنر مولوی دوست محمد ہلاک جبکہ ان کا محافظ زخمی ہو گیا ۔ دریں اثناء صوبہ بلخ کے شمالی علاقوں میں سیکیورٹی  فورسز کے خصوصی آپریشن میں 19  طالبان کو گرفتار کر کے ان سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی قبضہ میں لے لیا گیا۔ واضح رہے سیکیورٹی فورسز علاقے میں طالبان کے خلاف خصوصی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ 
 

شیئر: