بالی وُڈ کنگ شاہ رخ خان نے کتنی تعلیم حاصل کر رکھی ہے؟
شاہ رخ خان کا شمار بالی وُڈ کے پڑھے لکھے سپرسٹارز میں ہوتا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
بالی وُڈ کے کنگ شاہ رخ خان دنیا کے کامیاب ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔
ٹائمز ناؤ کے مطابق اداکاری کا خواب پورا کرنے کے لیے شاہ رخ خان نے کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانا دیا۔
انہوں نے اداکاری کی خاطر جامعہ ملیہ اسلامیہ سے اپنی ماسٹرز کی ڈگری بھی ادھوری چھوڑ دی، تاہم یہ ڈگری چھوڑنے کے باوجود اُن کی علم اور تعلیم کی پیاس نہ بجھی۔
شاہ رخ خان کا شمار بالی وُڈ کے پڑھے لکھے سپرسٹارز میں ہوتا ہے۔ اُن کے پاس تین اعزازی ڈگریاں بھی ہیں۔
سنہ 2009 میں شاہ رخ خان کو یونیورسٹی آف بریڈ فورڈ شائر سے آرٹس اور کلچر میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملی۔
اس کے ساتھ وہ دنیا کے پہلے غیر ملکی اداکار بنے جنہیں ملائیشیا سے ڈاٹوک کا خطاب ملا۔
سنہ 2015 میں انہیں یونیورسٹی آف ایڈنبرا سے ہونورس کوسا میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملی۔
اس ڈگری کی تقریب کے دوران انہوں نے طلبہ سے خطاب بھی کیا اور اپنی محنت اور جدوجہد کے بارے میں بات کی۔
سنہ 2019 میں شاہ رخ خان کو یونیورسٹی آف لا سے فلانتھروپی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملی۔
بالی وُڈ کنگ نے اپنی ابتدائی تعلیم نئی دہلی کے سینٹ کولمبس سکول سے حاصل کی جہاں انہوں نے 12ویں جماعت میں 80.5 فیصد نمبر حاصل کیے۔
اس کے بعد وہ اکنامکس میں بیچلرز کرنے کے لیے ہنس راج کالج دہلی یونیورسٹی میں داخل ہوئے۔
شاہ رخ خان نے ماسٹرز کی ڈگری جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ادھوری چھوڑ دی۔
تعلیمی میدان میں ڈگریاں لینے کے علاوہ شاہ رخ خان کتابیں پڑھنے کے بے حد شوقین ہیں۔ وہ ڈان براؤن کو پڑھنا پسند کرتے ہیں۔