Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دورحاضرکے فنکاروں کو لمبا سفرطے کرنا ہوگا، ثناءجاوید

اداکارہ وماڈل ثناءجاوید نے کہا ہے کہ ماضی میں فنکاروں نے فلمی صنعت کو اپنی صلاحیتوں سے جس مقام پرپہنچایا تھا،موجودہ دورمیں بھی فنکاروں کو ویسا مقام پانے کیلئے جدوجہد کی ضرورت ہے ۔وہاں تک پہنچنے کیلئے دورحاضرکے فنکاروں کو بڑا لمبا سفرطے کرنا ہوگا۔کسی فنکار کا عوام میں مقبول ہونا مشکل ضرورہے ، ناممکن نہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں ثناءجاوید نے کہا کہ قیام پاکستان سے آج تک مختلف ادوارمیں بہت سے مقبول فنکارہوئے۔ ان عظیم فنکاروں فنکاروں نے فلم انڈسٹری کوعروج پر پہنچایا۔
مزید پڑھئے:شوبز میں منظور نظر کو نوازا جاتا ہے، ایشا نور
 انہوں نے کہا کہ ماضی میں نہ تومیڈیا تھا اور نہ ہی سوشل میڈیا، لیکن اس کے باوجود فنکاروں کے چاہنے والے ان کی ہربات سے باخبررہتے تھے۔ میں سمجھتی ہوں کہ فلم انڈسٹری میں کام کرنے والے فنکاروں کو ایسا کام کرنے کی ضرورت ہے، جس سے وہ لوگوں کے قریب آسکیں۔اداکارہ نے کہا کہ فنون لطیفہ میں سب سے اہم شعبہ فلم ہے اوراس سے وابستہ لوگوں کو سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہوتی ہے۔ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اگرٹی وی سے فلم کا رخ کرنے والے فنکار اپنی سمت بدلیں توانہیں اندازہ ہوگا کہ ایک فلم اسٹارکا کیا مقام ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ موجودہ دورمیں نوجوان فلم ساز اورفنکارمل کرایسا کام کریں کہ دیکھنے والے ان پررشک کریں۔ یہ ٹاسک مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں۔
 
 

شیئر: