Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی کوریا کی عمارت میں آگ لگ گئی، 37ہلاک

سیٔول۔۔۔ جنوبی کوریا میں واقع ایک 8 منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے ہلاک افرادکی تعداد37ہوگئی جبکہ 50سے زائد زخمی ہیں۔ یہ عمارت شہر جیکیون میں واقع ہے جس میں نامعلوم وجوہ کی بنا پر آگ لگ گئی۔ عمارت کی دوسری منزل پر ایک جمنازیم اور   گرم بھاپ کاغسل خانہ بنا ہوا تھا ۔ اب تک 37 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے اور 50 سے زائد افراد جھلس کر زخمی ہوئے۔ عمارت میں سب سے زیادہ ہلاکتیں دوسری منزل پر ہوئیں جہاں سے29 افراد کی لاشیں ملی ہیں،اس کے بعد فائر بریگیڈ اور دیگر امدادی عملے نے مزید زخمیوں کے لیے پوری عمارت کا جائزہ بھی لیا۔فائر بریگیڈ کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی لیکن قیاس ہے کہ سب سے پہلے پارکنگ میں آگ لگی تھی۔ مقامی افراد نے بتایا کہ اس کارروائی میں ہیلی کاپٹر نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اور لوگوں نے چھلانگ لگا کر خود کو محفوظ کیا۔
 

شیئر: