”جمانجی: ویلکم ٹو دی جنگل“ اچھا بزنس نہیں کرسکی
ہالی وڈ کی گیمنگ سائنس فکشن فلم ’جمانجی: ویلکم ٹو دی جنگل‘ کوا مریکہ سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا تھا تاہم فلم بہت ہی اچھا بزنس کرنے میں ناکام رہی۔ پہلے دن صرف 74 لاکھ امریکی ڈالرزبٹور سکی۔اس سے قبل رواں ماہ کے وسط میں ریلیز ہونے والی ایپک سائنس فکشن فلم ’اسٹار وارز: دی لاسٹ جیڈی ‘ پہلے دن 4 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر کمانے میں کامیاب ہوگئی تھی۔دو ہفتوں میں یہ فلم 50 کروڑ 36 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد کماچکی ہے جوپاکستانی 50 ارب 36 کروڑ روپے سے زائد کے برابر ہیں۔