نئی دہلی ۔۔۔۔دہلی کے وجے وہار میں واقع ادھیاتمک وشوودیالیہ میں چھاپے کے دوران 41نابالغ لڑکیوں کو بازیاب کرالیاگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق خود ساختہ بابا ویریندر دیو دکشت کے آشرم میں تلاشی مہم جاری ہے۔ آشرم میں اب بھی 100سے زائد لڑکیاں اور خواتین ہیں جنہوں نے باہر آنے سے انکار کردیا۔ آشرم کا نگراں فرار ہے۔ پولیس نے کمروں کے دروازے توڑ کر 41لڑکیاں آزاد کرائیں۔دہلی خواتین کمیشن کی چیئر پرسن مالیوال نے کہا کہ آشرم میں جوبھی خواتین ہیں سب کو یہاں نکال کر ناری نیکیتن میں رکھا جائے جہاں تمام عورتوں کی کونسلنگ کرائی جائے تاکہ آشرم کی حقیقت سامنے آسکے۔