جدہ .... ایک سعودی خاتون نے اپنے بھائی کی وفات کے 36برس بعد تعزیتی تقریب کا کتابوں کی بین الاقوامی نمائش میں اہتمام کرکے نمائش کے شائقین کو اچھنبے میں ڈالدیا۔سعودی لڑکی نے ایک کتاب تصنیف کی ہے۔ اسکا نام’ ’الی شاطی الدمام لم اصل “ (دمام کے ساحل کی طرف جہاں میں پہنچ نہ سکی)ہے۔سعودی مصنفہ نے اپنی کتاب میں اپنے سگے بھائی فواد کی گمشدگی کا قصہ انتہائی حیران کن زبان میں پیش کیا ہے۔ فواد دسیوں برس قبل لاپتہ ہوگیا تھا۔ وفا حسن بخش نے تعزیتی تقریب کتاب تصنیف کرکے منعقد کی جس میں تحریر کیا کہ ”ماضی میں نہ مجھ سے کسی نے ہمدردی کا اظہار کیا اورنہ آج مجھ سے کوئی اظہار تعزیت کررہا ہے۔ آج میںا پنی کتاب کے ذریعے صرف اپنے لئے تعزیتی تقریب منعقد کررہی ہوں۔ میں چاہتی ہوں کہ تمام سعودی عوام بھی مجھ سے تعزیت کریں۔