بیجنگ۔۔۔چین میں رواں برس کے دوران سرکاری خزانے کیساتھ ہیرا پھیری کرنیوالے 8123 افراد کو مختلف المیعاد کی سزائیں سنائی گئیں۔ ان افراد کو سزائیں حکومتی چھان بین کے بعد مختلف عدالتوں نے سنائی ہیں۔ سزا پانے والوں نے سماجی بھلائی کیلئے مختص فنڈ میں خورد برد کرنے کی کوشش کی تھی۔ چینی نیوز ایجنسی نے ان 8 ہزار سے زائد سزا پانے والوں کے بارے میں مزید تفصیل فراہم نہیں کی ۔